Linux-Old/C2/Synaptic-Package-Manager/Urdu
|
|
|
|
|
سنیپٹک پیکج مینجر کے استعما ل کی معلومات پر مبنی اس اسپوکن ٹیٹو ریل میں آپ کا استقبال ہے. |
|
|
اس ٹیٹوریل میں ہم یہ سیکھیں گیں کہ سنیپٹک پیکج مینجر کو استعما ل کرتے ہو ے اوبنتو میں اپلیکیشنز کو کس طرح انسٹال کیا جاتا ہے. |
|
|
اس ٹیٹوریل کی وضاحت کرنے کے لے میں جنوم انوا امنت ڈیسکٹاپ کے ساتھ ابنٹو ١٠.٤ استعمال کررہا ہوں . |
|
|
سنیپٹک پیکج کو استعما ل کرنے کی لئے آپ کے پاس ایڈمنسٹریٹو رائٹس ہونے چاہیے . |
|
|
انٹرنیٹ کنکشن کا معقول انتظام ہونا چائے ،چلئیے اب سب سی پہلے سنیپٹک پیکج مینجر کو کھولتے ہیں. |
|
|
اس کے لئے آپ کو پہلے سسٹم پر وہاں سے ایڈ منثتڑِشن پر پہنچے اور پھر وہاں موجود سنیپٹک پیکج مینجر کو کلک کریں. |
|
|
یہاں ایک آوتھینٹی کیشن ڈئیلاگ باکس واضح ہوگا جو آپ سے پاس ورڈ کا مطالبہ کرے گا۔ |
|
|
اب آپ پاس ورڈ درج کریں اور انٹرکے بٹن کو دبا دیں۔ |
|
|
جب ہم پہلی مرتبہ سنیپٹک پیکج مینجرکا استعمال کرتے ہیں تو اس موقعہ پر ہمیں ایک تعارفی ڈئیلاگ باکس دکھائی دیتا ہے۔ |
|
|
اس ڈئیلاگ باکس میں سنیپٹک پیکج مینجرکو استعمال کرنے سے متعلق معلومات رہتی ہے۔ |
|
|
اب ہم سنیپٹک پیکج مینجرمیں ایک ایپلی کیشن یا پیکج کو انسٹال کرنے کے لئے پراکسی یا ریپوزیٹری کو کانفیگر کرتے ہیں۔ |
|
|
اس کے لئے ہمیںسنیپٹک پیکج مینجر ونڈو پر جانا پڑے گا۔ |
|
|
یہاں ہم سیٹنگ اور پھر پرفارمنس پر کلک کریں گے ۔ |
|
|
ہمیں اب پرفارمنس ونڈو پر کئی ٹیب اسکرین پر دکھائی دے گیں۔پراکسی سیٹنگ کرنے کے لئے نیٹ ورک پر کلک کریں۔ |
|
|
یہاں پراکسی سرور پر دو آپشن موجود ہیں،ایک براہ راست کنکشن اور دوسرا مینویل کنکشن کا۔میں مینویل پراکسی کانفیگریشن کا استعمال کررہا ہوں،جیسا کہ یہاں واضح کیا گیا ہے،ان میں سے آپ اپنا مطلوبہ آپشن منتخب کریں اورآتھینٹی کیشن بٹن کو کلک کریں،جس کے بعداسکرین پرHTTPآتھینٹی کیشن ونڈوظاہر ہوجائے گا۔ |
|
|
اگرضرورت ہے تو یہاں آپ اپنا یوزر نیم اور پاس ورڈ درج کریں اور اوکے پر کلک کریں۔اب تبدیلی کے لئے اپلائی پر کلک کریں اوراس کے بعد اوکے پر کلک کرکے ونڈو کو بند کردیں۔ |
|
|
اب آپ دوبارہ سیٹنگ پر جائیں اور ریپوزیٹریز پر کلک کریں۔ |
|
|
اسکرین پر سافٹ ویر سورس کا ونڈو نظر آنے لگتا ہے۔ |
|
|
اوبنٹو سافٹ ویر کو ڈاون لوڈ کرنے کے کئی طریقہ ہیں۔”ڈاون لوڈ فرام“ ڈراپ مینوپر کلک کریں اور ریپوزیٹریز کی فہرست کو دیکھنے کے لئے ماوس کے بٹن کو پکڑ ے رہیں۔ |
|
|
ادرس گلوب پر سرورس کی ایک فہرست دیکھائی دیتی ہے۔ |
|
|
اس ونڈو کو بند کرنے کے لئے کینسل پر کلک کریں،جیسا کہ یہاں نظر آرہا ہے میں”سرور آف انڈیا“کا استعمال کررہا ہوں،۔سافٹ ویر سورسز کے ونڈو کو بند کرنے کے لئے کلوز پر کلک کریں۔ |
|
|
اس ٹول کو استعمال کرنے کا طریقہ سیکھنے کے لئے میں بطور نمونہ وی ایل سی پلیر کو انسٹال کروں گا۔ |
|
|
اگر آپ سنیپٹک پیکج مینجرکو پہلی مرتبہ استعمال کررہے ہیں تو آپ کوپیکجز ری لوڈ کرنے کی ضرورت ہے۔جس کے لئے ٹول بار پر ری لوڈ کے بٹن پر کلک کریں،یہاں کچھ سیکنڈ صرف ہوسکتے ہیں۔یہاں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ پیکجز انٹر نیٹ کے ذریعہ منتقل اور انہیں اپڈیٹ کیا جاسکتا ہے۔ |
|
|
جب ری لوڈنگ کا عمل مکمل ہوجائے تو کوئیک سرچ باکس پر جائیں جو کہ ٹول بار پر موجود ہے،وہاں پر وی ایل سی ٹائپ کریں۔ |
|
|
یہاں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ وی ایل سی کے تمام پیکجز ترتیب کے لحاظ سے موجود ہیں۔ |
|
|
وی ایل سی پیکجز کو منتخب کرنے کے لئے چیک باکس کو کلک کریں اور ”مارک آف انسٹالیشن“آپشن میںظاہر ہورہے مینو بار میں سے چنیں۔ |
|
|
ایک ڈائیلاگ باکس میں ریپازیٹری پیکج کی پوری فہرست دکھائی دے رہی ہے ،اگر سبھی پیکج کو انسٹال کرنے کے لئے مارک کرنا ہے تو مار ک بٹن کو کلک کریں۔ |
|
|
اب ٹول بارپرجائیں اور اپلائی بٹن پر کلک کریں۔ |
|
|
پیکجز کی تفصیل پر مبنی ایک سمری ونڈو ظاہر ہوجائے گی،اب جس پیکج کو انسٹال کرنا ہے اپلائی بٹن دبا کر انسٹالیشن کا آغاز کریں۔ |
|
|
انسٹالیشن کا وقت انسٹال ہورہے پیکجز کے سائز اور تعدادپر منحصر رہتا ہے،پہلے ہی کی طرح یہ بھی کچھ وقت لے گا۔ |
|
|
جیسے ہی انسٹالیشن کا عمل مکمل ہوگا اس کے بعد ڈاون لوڈنگ پیکج فایل ونڈو بندہوجائے گا۔ |
|
|
اب ہمیں تبدیلیاں دکھائی دے رہی ہیں۔ |
|
|
ہم نے دیکھا کہ وی ایل سی انسٹال ہوگیاہے۔سنیپٹک پیکج مینجر کو بند کردیں۔ |
|
|
اب اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ کامیابی کے ساتھ وی ایل سی پلیر انسٹال ہوا بھی ہے یا نہیں؟ |
|
|
اس کے لئے ہمیں ایپلی کیشن وہاں سے ساونڈ اینڈ ویڈیو پر جانا ہوگا۔یہاں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ فہرست میں وی ایل سی پلیر شامل ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ وی ایل سی پلیر کامیابی کے ساتھ انسٹال ہوگیا ہے۔اسی ہم دیگر ایپلی کیشنز کو سنیپٹک پیکج مینجر کی مددسے انسٹال کرسکتے ہیں. |
|
|
اس ٹیٹوریل میں ہم نے سیکھا کہ کس طرح سنیپٹک پیکج مینجر میں پراکسی اور ریپوزیٹری کانفیگر کرتے ہیں اور کس طریقہ سے سنیپٹک پیکج مینجر کو استعمال کرکے پیکج یا ایپلی کیشن کو انسٹال کرتے ہیں۔ |
|
|
اسپوکن ٹیٹوریل ٹاک ٹو اے ٹیچر پراجیکٹ کا حصہ ہے جسے آئی سی ٹی کے ذریعہ قومی تعلیمی مشن کا تعاون حاصل ہے۔مزید معلومات درج ذیل لنک پر موجود ہے۔ |
|
|
اس اسکرپٹ کا ترجمہ اور صدا بندی میں نے یعنی ڈاکٹر سید محمد مجتبیٰ حسین نے آئی آئی ٹی بومبے کے لئے کی ہے۔اس ٹیٹوریل میں شامل ہونے کے لئے آپ کا بہت بہت شکریہ۔۔۔۔۔۔ |